اے این پی کا عام انتخابات کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلی کے مزیدامیدواران کا اعلان

اے این پی

عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا نے عام انتخابات کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلی کے مزیدامیدواران کا اعلان کردیاہے۔

چیئرمین صوبائی پارلیمانی بورڈ ایمل ولی خان نے اراکین سے مشاورت کے بعد امیدواران کی منظوری دے دی ہے۔

خدیجہ بی بی این اے 1 (چترال)، ڈاکٹر شیرباز این اے 3 (سوات)، مولانا خانزیب این اے 8 (باجوڑ)،سرزمین خان این اے 12(کوہستان) اور نثار مومند این اے 26 (مومند) سے امیدوار نامزد کردیئے گئیہیں۔ ممتاز علی خان پی کے 9 (سوات)، راجہ امیر زمان پی کے 12 (دیر بالا)،سرزمین خان پی کے 32 (لوئر کوہستان)، محمد ارشد خان پی کے 34 (بٹگرام) اور محمد صدیق پی کے 35 (بٹگرام) سے امیدوار نامزد کردیئے گئے ہیں۔

شاہین ضمیر پی کے 40 (مانسہرہ)، شہناز راجہ پی کے 42 (ایبٹ آباد) اور ارم فاطمہ پی کے 47 (ہری پور) سے امیدوار ہوں گی۔

ارزمین خان پی کے 68 (مومند)، عزیز غفار پی کے 72 (پشاور)، شگفتہ ملک پی کے 73 (پشاور) اور اظہار خلیل پی کے 78 (پشاور) سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

جواد خٹک پی کے 87 (نوشہرہ)، مسعود خلیل پی کے 91 (کوہاٹ)،عصمت اللہ خٹک پی کے 92 (کوہاٹ) جبکہ نوروز خان اورکزئی پی کے 95 (کرم) سے امیدوار نامزد کردیئے گئی ہیں۔

اسی طرح نورانی خان پی کے 99 (بنوں)، ملک علی سرور پی کے 107 (لکی مروت) اور تیمور علی خان پی کے 113 (ڈی آئی خان) سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نامزد کردیئے گئیہیں۔

 


متعلقہ خبریں