وہ زمانے چلے گئے جب پورے دن صرف 200 رنز بنتے تھے، اب سوچ بدلنا ہوگی، افتخار احمد

افتخار احمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر افتخار احمد نے سوال کیا ہے کہ پاکستان آسٹریلیا میں کیوں نہیں جیت پاتا؟ بھارت بھی آسٹریلیا میں جاکر جیت سکتا ہے، ہمیں ایک دن میں 250 رنز والی سوچ بدلنا ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی بدترین کارکردگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے، آسٹریلیا میں انٹینٹ کے ساتھ کھیلنا اہم ہے۔

بابر اعظم پاکستان کے پانچویں کرکٹر بن گئے

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں رنز کے پیچھے جانا پڑتا ہے، رنز بنانے کا ارادہ دکھانا پڑتا ہے۔ بھارت بھی وہاں جاکر جیت سکتا ہے کیوںکہ وہ ہائی کوالٹی کرکٹ کھیلتا ہے۔ اگر آپ کوالٹی کرکٹ کھیلیں گے تو کامیابی ملے گی۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ اگر آپ کی سوچ وہی ہے کہ ایک دن میں 250 یا 270 رنز کرنے ہیں تو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ وہ زمانے چلے گئے جب پورا دن کھیلا اور 200 رنز کیے۔ اب 90 اوورز میں 400 رنز بنانا پڑتے ہیں، اگر نہیں بنائے تو آپ دباؤ میں آجائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں 6 سال میں وقفے وقفے سے چار ٹیسٹ میچ ملے جس کی وجہ سمجھ نہیں آئی۔ اگر ایک پلیئر کو چُن لیا جاتا ہے تو پھر اس کو بھرپور موقع دیا جائے۔

پرتھ ٹیسٹ:پاکستان کو تاریخی شکست، پوری ٹیم 89 رنز پر آؤٹ

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں سیزن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ اس بار ملتان سلطانز کا حصہ بنے ہیں۔ خواہش ہے کہ ایک بار پھر پی ایس ایل چیمپئن ٹیم کا حصہ بنیں۔


متعلقہ خبریں