پرتھ ٹیسٹ:پاکستان کو تاریخی شکست، پوری ٹیم 89 رنز پر آؤٹ

بینود قادر ٹرافی: پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان کو تاریخی شکست، پوری ٹیم 89 رنز پر آل آؤٹ

پرتھ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے شکست دے دی، دوسری اننگز میں قومی ٹیم 89 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

بینود قادر ٹرافی کا پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ میچ کے آغاز میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے 487 رنز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 271 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے 2، 2 جبکہ نتھن لائن نے تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔

عثمان خواجہ کی فلسطین سے اظہار یکجہتی، کالی پٹی باندھ کر میدان میں اتر آئے

آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کرتے ہوئے پاکستان کو 450 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ پاکستان کی طرف سے خرم شہزاد 3 اور عامر جمال 1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

پرتھ ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے عامر جمال، خرم شہزاد نے 71 سالہ پاکستانی ٹیسٹ تاریخ بدل ڈالی

جواب میں پاکستان کا ٹاپ آرڈر دوسری اننگنز میں ایک مرتبہ پھر لڑکھڑا گیا۔ قومی ٹیم کے صرف 2 کھلاڑی ہی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے، سعود شکیل 24 رنز بنا کر پاکستان کے ٹاپ اسکورر رہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے مچل اسٹارک اور جوش ہیزلووڈ نے 3,3 جبکہ نیتھن لائن نے 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔


متعلقہ خبریں