عثمان خواجہ کی فلسطین سے اظہار یکجہتی، کالی پٹی باندھ کر میدان میں اتر آئے

عثمان خواجہ کی فلسطین سے اظہار یکجہتی، کالی پٹی باندھ کر میدان میں اتر آئے

آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ہاتھ پر سیاہ پٹی باندھ کر بیٹنگ کرنے پہنچ گئے۔

بینود قادر ٹرافی کا پہلا ٹیسٹ میچ آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

عثمان خواجہ کی فلسطین سے اظہار یکجہتی، کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی قوانین یاد دلا دیے

آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ آج ٹیسٹ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے قتلِ عام کے خلاف میدان میں بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر اترے۔ عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف 41 رنز کی اننگز کھیلی۔

خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل عثمان خواجہ نے فلسطینیوں کے حق میں منفرد طریقے سے آواز اٹھائی تھی۔ انہوں نے اپنے جوتوں پر فلسطینی عوام سے ہمدردی والے ’آزادی سب کا حق ہے‘ اور ’تمام زندگیاں برابر ہیں‘ کے نعرے درج تھے۔

عثمان خواجہ اردو جانتے ہیں، ہماری پلاننگ اپنی ٹیم کو بتاتے ہیں، حسن علی

اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے بھی عثمان خواجہ کے اس اقدام پر رد عمل دیا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ ہم کھلاڑیوں کی ذاتی رائے کے اظہار کی حمایت کرتے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے آئی سی سی کے قوانین موجود ہیں، یہ قوانین ذاتی پیغامات کے اظہار سے منع کرتے ہیں، ہم توقع کرتے ہیں کہ کھلاڑی ان قوانین پر عمل کریں گے۔


متعلقہ خبریں