شیخ مشعل الاحمد الصباح کویت کے نئے امیر مقرر


کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کویت کے نئے امیر مقرر ہوگئے۔

کویتی میڈیا کے مطابق کویتی کابینہ نے 83 سالہ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو نیا امیر مقررکیا ہے۔ نئے امیر کی تقرری کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔

پاکستان اور کویت کے درمیان اربوں ڈالر کے 7معاہدوں پر دستخط

خیال رہے کہ کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ کویت کے سرکاری میڈیا نے شیخ نواف الاحمد الصباح کے انتقال کی تصدیق کی۔

کویتی کابینہ کی جانب سے شیخ نواف الاحمد الصباح کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں 40 دن سوگ اور تمام سرکاری ادارے 3 دن تک بند رکھنے کااعلان کیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں