کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے


کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

کویت کے سرکاری میڈیا نے شیخ نواف الاحمد الصباح کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ کویتی امیر کو گزشتہ ماہ بیماری کے باعث اسپتال داخل کیا گیا تھا لیکن اس کے بعد ان کی صحت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

کویت نے غیر ملکیوں کے لئے نیا قانون لاگو کر دیا

سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ شیخ نواف الاحمد الصباح نے مارچ 2021 میں بھی ایک غیر واضح بیماری کے علاج کی غرض سے امریکا کا دورہ کیا تھا۔

شیخ نواف الاحمد الصباح 2020 میں شیخ صباح الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد کویت کے امیر بنے تھے ، امیر بننے سے پہلے وہ کویت کے وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کے عہدوں پر بھی فائز رہ چکے تھے۔


متعلقہ خبریں