محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اورخیبر پختونخوا کے بعض میدانی علاقوں میں دھند رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں رات کو دھند کی پیشگوئی ہے۔
کوئٹہ، قلات، زیارت، چمن، قلعہ سیف اللہ،قلعہ عبداللہ، دیر، چترال، سوات،کوہستان، وزیرستان اور کرم میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
چاغی، تربت، پنجگور، نوکنڈی، دالبندین،ژوب اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
چمن اور توبہ اچکزئی میں بارش کا آغاز ہو گیا ہے جس سے وہاں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات اورگردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلوداورسرد رہے گا، نارووال، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، گوجرانوالہ، سرگودھااور لاہور دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔
فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان، بہا ولپور، خان پور، رحیم یار خان،ڈیرہ غا زی خان کے مختلف علاقوں میں بھی دھند رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں دھند جبکہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی کے مختلف علاقیبھی دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ مختلف بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کا امکان ہے۔
ملک پرآج جمعہ 15 دسمبر سے مغربی ہواؤں کا سسٹم اثرانداز ہو سکتا ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا باعث بن سکتا ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق سسٹم کے تحت بلوچستان کے پہاڑوں پر رواں موسم سرما کی پہلی برف باری کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ سسٹم کے باعث 16 سے 18 دسمبر کے دوران پنجاب اور خیبر پختون خوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔