لاہور: پنجاب کے مرکزی شہر لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان مارے گئے جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شادباغ میں پولیس نے ناکے پر 2 موٹرسائیکل سوار مبینہ ڈاکوؤں کو پکڑ لیا تھا تاہم پوچھ گچھ کے دوران ملزمان کے فرار ہونے والے ساتھیوں نے آ کر فائرنگ کر دی۔
ساتھیوں کی فائرنگ کی وجہ سے دونوں ڈاکو مارے گئے جبکہ فائرنگ کرنے والے ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت کو 1 ماہ کیلئے 16 ایم پی او کے تحت نظر بند
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔