پاکستان ریلوے کا بولان میل بحال کرنے کا اعلان


لاہور: پاکستان ریلوے نے کراچی سے کوئٹہ کے درمیان چلنے والی بولان میل بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان ریلوے نے اندرون سندھ اور کوئٹہ بلوچستان کے لیے کراچی سے کوئٹہ کے درمیان چلنے والی ڈاؤن بولان 25 دسمبر 2023 سے چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

ریلوے حکام کے مطابق بوگیوں اور پاور وینز کی کمی کی وجہ سے بولان میل کو مکمل بحال نہیں کیا جا رہا تاہم بولان میل صرف ایک ٹریک کے ساتھ مختلف دنوں میں کراچی اور کوئٹہ کے لیے چلائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کیلئے 300 بار بھی جنگ لڑنے کو تیار ہیں، انوار الحق کاکڑ

واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے عوام ایکسپریس کو 20 دسمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ بھی کیا جو کراچی سے روانہ ہو کر اگلے دن  پشاور پہنچے گی۔

عوام ایکسپریس کو کراچی کینٹ، پشاور کینٹ براستہ ملتان اسٹیشن 20 دسمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، عوام ایکسپریس کراچی کینٹ سے صبح 7 بجے روانہ ہو کر اگلے روز شام 6 بجے پشاور کینٹ پہنچے گی۔


متعلقہ خبریں