جماعت اسلامی کا وزیراعلیٰ ہاوس پنجاب کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان

دھرنا دینے کا jamaat e islami

فائل فوٹو


گندم بحران پر جماعت اسلامی نے ایوان وزیراعلیٰ پنجاب کے باہر دھرنا دینے کا فیصلہ کرلیا۔

لیاقت بلوچ کی زیر صدارت لائحہ عمل کمیٹی اجلاس میں وزیراعلی پنجاب کے باہر دھرنا دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

لیاقت بلوچ کے مطابق جماعت اسلامی اورکسان بورڈ کے کارکنان دھرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔

شبلی فراز اور عمرایوب نے بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات نہیں ہونے دی، شیر افضل مروت

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان جلد دھرنے کی تاریخ کا اعلان کریں گے، پنجاب میں گندم خریداری نہ ہونے پر کسانوں کے ساتھ ہیں۔

یاد رہے کہ 2 مئی کو پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو وزیراعلی ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ذخائر کی موجودگی اور ڈالر کی عدم دستیابی کے باوجود ایک ارب ڈالر گندم درآمد اسکینڈل کی عدالتی کمیشن کے ذریعے انکوائری کی جائے۔


متعلقہ خبریں