بینود قادر ٹرافی: دوسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنالیے

بینود قادر ٹرافی: دوسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنالیے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سریز کے پہلے میچ کے پہلے دن کا اختتام، اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر 164 اور عثمان خواجہ 41 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

بینود قادر ٹرافی کا پہلا ٹیسٹ میچ آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان، سرفراز ان رضوان آؤٹ

کینگروز کے اوپننگ بلے بازوں کے سامنے پاکستانی گیند باز شروعات میں بے بس نظر آئے۔ ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے بغیر وکٹ گنوائے 126 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

پہلے سیشن کے اختتام کے بعد شاہین آفریدی نے عثمان خواجہ کی اہم وکٹ حاصل کرکے پاکستانی گیند بازوں کو امید دلائی۔ نئے آنے والے بلے باز مارنس لبوشین بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹک نہ سکے اور 16 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند کا شکار ہوئے۔

ڈیوڈ وارنر نے 164 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن ڈبل شنچری اسکور نہ کرسکے اور عامر جمال کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ یوں آسٹریلیا نے پہلے دن کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنائے۔

عثمان خواجہ کی فلسطین سے اظہار یکجہتی، کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی قوانین یاد دلا دیے

خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، خرم شہزاد اور عامر جمال پیس اٹیک سنبھالی ہوئے ہیں۔ مسٹری اسپنر ابرار احمد کی انجری کے باعث پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کسی ریگولر اسپبنر کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں