عثمان خواجہ کی فلسطین سے اظہار یکجہتی، کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی قوانین یاد دلا دیے

عثمان خواجہ کی فلسطین سے اظہار یکجہتی، کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی قوانین یاد دلا دیے

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹریننگ کے دوران مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ‘بینوڈ قادر سیریز’ کے پہلے ٹیسٹ کا آغاز کل سے پرتھ میں ہورہا ہے۔ کینگروز کی جانب سے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے، پیٹ کمنز کپتان اور ٹریوس ہیڈ نائب کپتان ہونگے۔

فلسطینی پرچم بلے پر کیوں لگایا ؟ اعظم خان پر جرمانہ عائد

پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل عثمان خواجہ نے فلسطینیوں کے حق میں منفرد طریقے سے آواز اٹھائی۔ اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے اپنے جوتوں پر فلسطینی عوام سے ہمدردی کے نعرے لکھے تھے۔

عثمان خواجہ کے جوتوں پر ’آزادی سب کا حق ہے‘ اور ’تمام زندگیاں برابر ہیں‘ کے نعرے درج تھے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر یہی جوتے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے دن بھی پہنیں گے۔

اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے بھی عثمان خواجہ کے اس اقدام پر رد عمل دیا گیا جس میں کہا گیا کہ ہم کھلاڑیوں کی ذاتی رائے کے اظہار کی حمایت کرتے ہیں۔

محمد رضوان نے اپنا پلیئر آف دی میچ ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کردیا

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے آئی سی سی کے قوانین موجود ہیں، یہ قوانین ذاتی پیغامات کے اظہار سے منع کرتے ہیں، ہم توقع کرتے ہیں کہ کھلاڑی ان قوانین پر عمل کریں گے۔


متعلقہ خبریں