واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ پر بمباری سے اسرائیل عالمی برادری کی حمایت کھونے لگا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو اپنی سخت پالیسیاں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے قطر اور مصر کے حکام سے کئی گھنٹے بات کی، قطر اور مصر سے 100 یرغمالیوں کی رہائی کی بات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ، اسرائیلی فوجی نے اپنے ہی 20 ساتھیوں کو مار ڈالا
جوبائیڈن نے کہا کہ غزہ پر بمباری سے اسرائیل عالمی برادری کی حمایت کھونے لگا ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکہ کو ان رپورٹس پر تشویش ہے کہ اسرائیلی کی جانب سے سفید فاسفورس کا استعمال کیا جا رہا ہے اور واشنگٹن اس معاملے پر مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔