پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، نگران وزیر اعظم


اسلام آباد: نگران وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ جب سیاست اور حکومت کا حصہ بنیں، تو تنقید تو ہوتی ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جما رکھا ہے اور غیر قانونی قبضے کی بھارتی عدالت سے توثیق کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں یکساں مؤقف رکھتی ہیں اور کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی۔

انتخابات سے متعلق نگران وزیر اعظم نے کہا کہ نگران حکومت انتخابات کے بروقت انعقاد کی خواہاں ہے اور الیکشن کمیشن سے تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرے گی اور پاکستان کے عوام کی خدمت ہی تمام سیاسی جماعتوں کا مقصد ہونا چاہیے۔ گالم گلوچ سے محض غصے کا اظہار تو ہو سکتا ہے لیکن ریفارمز نہیں۔ کسی بھی غیر ملکی فرد کے لیے سرحد سے نقل و حرکت کو دستاویزی شکل میں ہونا ضروری ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بجلی چوری، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے سخت اقدامات کیے ہیں اب مہنگی بجلی بنا کر سستی کیسے بیچ سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں