احتساب کے بغیر کوئی معاشرہ چل نہیں سکتا، مولا بخش چانڈیو


پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کوئی بھی مہذب معاشرہ ایسا نہیں جس میں احتساب کی روایت نہ ہو۔

ہم نیوز کے پروگرام ”ہم دیکھیں گے منصورعلی خان کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ احتساب کے بغیر کوئی معاشرہ چل نہیں سکتا، لیکن یہاں سوال یہ ہے کہ واقعی خواہش احتساب کی ہےیا لوگوں پر اپنی بھڑاس نکالنے کا خواب ہے۔

اگر ایسا نہیں ہے تو پھر احتساب کا عمل ہوناچاہیے ، ہم احتساب سے نہیں ڈرتے لیکن احتساب کے نام پر جو ہوتا ہے وہ بھیانک ہوتا ہے، ہمیں ڈر ہے کہ اس نعرے کے پیچھے وہ خواب نہ ہو کہ انتخابات ملتوی ہو۔

ہم عوام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان بلے کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی

انہوں نے کہا کہ ولی خان نے کھڑے ہو ضیا الحق کے زمانے میں کہا تھا کہ پہلے انتخابات نہیں بلکہ احتساب ہونا چاہیے، اسی طرح کئی بار انتخابات ملتوی کرانے کیلئے احتساب کا بہانہ بنایا گیا ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ملکوں میں بمباری ہوتی رہتی ہے پھر بھی انتخابات ہوتے ہیں، زندگی اور عوام کی ترقی جمہوریت ہے۔

ایک جیل سے نکلنے اور دوسرا بچنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے ، بلاول بھٹو

انکا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ تو پنجاب میں بھی ڈری سہمی ہوئی ہے، اس وقت صحیح معنوں میں پیپلز پارٹی نے انتخابی سرگرمیاں شروع کی ہوئی ہیں۔

مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں:


متعلقہ خبریں