ایک جیل سے نکلنے اور دوسرا بچنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے ، بلاول بھٹو


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایک جیل سے نکلنے اور دوسرا جیل سے بچنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہے۔

کوہاٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ قوم کو بتانا پڑے گا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے قتل میں کون ملوث تھا، بھٹو کے عدالتی قتل کے سہولت کار کون تھے، جنرل ضیاء سے لیکر، ججز، وکیلوں اور سیاستدانوں سمیت جو بھی سہولت کار تھے وہ اس ملک کے مجرم ہیں، امید ہے کہ قانون اور تاریخ سے انصاف کیا جائے گا۔

جو شخص 3 بار فیل ہوا، وہ چوتھی بار آکر کون سا تیر مارے گا،بلاول بھٹو

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں کوئی کھلاڑی اور نہ کوئی اور ہمارا کا مقابلہ کر سکتا ہے، ایک الیکشن اس لیے لڑ رہا ہے کہ جیل سے نکل جائے اور دوسرا اس لیے لڑ رہا ہے کہ جیل سے بچ جائے لیکن میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے الیکشن لڑ رہا ہوں۔

پرانے سیاستدان آج بھی انا کی سیاست کررہے ہیں، کسی کے ہاتھ صاف نہیں، بلاول بھٹو

بلاول نے کہا کہ ہمارے قائد نے سکھایا تھا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، ہم روایتی تقسیم کی سیاست کو دفن کرکے خدمت کی سیاست کا آغاز کریں گے، ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں، بیروزگاری، مہنگائی اور غربت سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کے پی میں کنونشن نہ کرنے کا کہا گیا، اس کے علاوہ کہا گیا کہ صوبے میں سکیورٹی خطرات ہیں، کہا گیا کے پی میں کسی اور کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ ہوچکا ہے، لیکن میں یہاں کے کارکنوں اور امیدواروں کا شکر گزار ہوں۔


متعلقہ خبریں