عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار


 عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار دیدیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج قدرت اللہ نے عمران خان اوربشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کی ، بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے عدالت میں حاضری لگوائی ، خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

غیر شرعی نکاح کیس، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کا نوٹس جاری کردیا

وکیل درخواست گزار رضوان عباسی نے کہا کہ عدالت میں دو گواہ پیش ہوئے، ایک نے وقوع آنکھوں سے دیکھا اور دوسرے کو بتایا، اس پر جج نے کہا کہ آپ قانون دیکھیں، قانون کیا کہتا ہے، قانون کے مطابق ایسے معاملے پرشکایت کنندہ کیساتھ 2 گواہوں کا ہونا ضروری ہے، قانون کے نزدیک شرائط پوری ہونا ضروری ہیں۔

عمران خان کہتے تھے روحانی سکون کیلئے بشریٰ بی بی پاس لے جاؤ، عون چودھری

جج نے کہا کہ قانون واضح ہے جنہیں ہم تبدیل نہیں کر سکتے، فیصلے تب ضرورت ہوتے ہیں جب قانون واضح نہ ہو۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میرے دلائل سن لیں، میں نے سپریم کورٹ جانا ہے، گھر میں خاتون ملازمہ بھی تھی جو ٹرائل میں بطور گواہ شامل ہوسکتی ہیں۔

جج نے کہا کہ خاور مانیکا کا بیان آپ دیکھ لیں، بیان میں کچھ بھی نہیں، قانون کے مطابق شکایت کنندہ کے ساتھ 2 گواہان لازم ہیں۔

عدت میں نکاح، خاور مانیکا چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف عدالت پہنچ گئے

وکیل درخواست گزار نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی ، اس پر جج نے کہا کہ خاور مانیکا کو آدھا شکایت کنندہ اور آدھا گواہ تو نہیں بنا سکتے نا، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ نکاح خواں بھی موجود ہے، چشم دید گواہ بھی اور سننے والا بھی۔

بعد ازاں عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو چند گھنٹوں بعد سناتے ہوئے درخواست قابل سماعت قرار دے دی اور فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ، عدالت نے دفعہ 496 بی میں بھی بانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی کونوٹس جاری کر دیا۔

قسم اٹھا سکتا ہوں بشری بی بی کا چہرہ نکاح والے دن دیکھا، عمران خان

عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اڈیالاجیل میں ہیں، ای اٹینڈنس کرائی جائے اور بشریٰ بی بی ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں۔عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی۔


متعلقہ خبریں