پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکو ضمانت منظور ہونے کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسدقیصرکوصوابی پولیس نے3ایم پی اوکےتحت حراست میں لےلیا، اسد قیصرکوتھانہ پڑانگ میں درج مقدمے میں ضمانت ملنے کے بعد گرفتار کیا گیاہے۔
توڑ پھوڑ کیس ، اسد قیصر کو جیل بھیج دیا گیا
قبل ازیں مردان کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے 9مئی کے پرتشدد واقعات کے مقدمے میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی 90 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی تھی۔
خیال رہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر 9 مئی کو نجی املاک کے توڑ پھوڑ کے الزامات ہیں۔