پاکستان اور آسٹریلین پی ایم الیون کاچار روزہ میچ ڈرا ہو گیا


پاکستان اورآسٹریلین پی ایم الیون کے درمیان کینبرا میں کھیلے جانے والا چارروزہ میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

مسلسل بارش کی وجہ سے چوتھے روزکاکھیل نہ ہوسکا، پاکستان نے پہلی اننگز نو وکٹوں کے نقصان پر 391 رنز بنانے کے بعد ڈیکلیئر کر دی تھی۔

پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے 201 رنز بنائے اور وہ اس میچ میں مین آف دی میچ رہے۔

پی ایس ایل کی تمام ٹیموں نے اپنے 8،8 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا

جواب میں آسٹریلین پی ایم الیون نے چار وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے لیکن چوتھے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے نہ ہو سکا اس طرح میچ بے نتیجہ ختم ہو گیا۔

آسٹریلین پرائم منسٹر الیون کی جانب سے میٹ رنشا 136، کیمرون بین کرافٹ 53، کیمرون گرین 46، مارکس ہیرس 49 اور نیتھن میک سوئینے 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد، فہیم اشرف، ابرار احمد اور امام الحق نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں