اثاثہ جات کیس، احتساب عدالت نے احد چیمہ کو بری کر دیا

ahad cheema

احد چیمہ کو مشیر کے عہدے سے نہ ہٹانا نگران وفاقی حکومت کو مہنگا پڑگیا


احتساب عدالت نے نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بری کر دیا۔

احتساب عدالت لاہور کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احد چیمہ کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے محفوظ فیصلہ سنادیا۔

گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا جو آج سنا دیا گیا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نیب نے احد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں کلین چٹ دی تھی۔

نیب رپورٹ کے مطابق احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس نہیں بنتا، احد چیمہ کے تمام اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں