موسم سرما کی چھٹیوں میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں ایجوکیشن اتھارٹی نے شہر بھر کے سکولوں کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔ چھٹیوں کے دوران سکول میں پیپرز لینے کی بھی اجازت نہیں ہوگی،دوران تعطیلات اساتذہ کو بھی سکول آنے کا پابند نہیں کیا جاسکے گا۔
پنجاب: نجی اسکولوں میں 60 فیصد بچوں کو ٹرانسپورٹ مہیا کرنا لازم قرار
احکامات کے خلاف ورزی پر موقع پر بھاری جرمانہ یا سکول رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے انسپکشن کے لئے ابھی سے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
پانچ تحصیلوں کی مانیٹرنگ ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کے ذریعے کی جائے گی،چھٹیوں کے دوران سکول کھولنے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ یا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔
پنجاب کا اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
سی ای او ایجوکیشن لاہور پرویز اخترخان کا کہنا ہے کہ احکامات پر سو فیصد عملدرآمد کویقینی بنایا جائے گا۔