عماد وسیم کے بعد کراچی کنگز کا کپتان کون؟ نظریں شان مسعود پر جم گئیں

عماد وسیم کے بعد کراچی کنگز کا کپتان کون؟ نظریں شان مسعود پر جم گئیں

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا ڈرافٹ قریب آتے ہی کرکٹ کے بڑے ناموں کی ٹریڈ اور ریٹینشن سے متعلق خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں، انہی میں سے ایک نام شان مسعود کا بھی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پی ایس ایل 9 کا ڈرافٹ 13 دسمبر کو لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شیڈول کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل 9 کا باقاعدہ آغاز 8 فروری سے ہوگا جو 24 مارچ تک جاری رہے گا۔

سوشل میڈیا پر میکسویل کی پی ایس ایل کھیلنے کی خبریں گردش کرنے لگیں

پی ایس ایل کی تمام فرنچائزز ایڑی چوٹی کا زور لگاتے ہوئے بہتر سے بہتر ٹیم بنانے کی کوشش میں ہیں۔ اس سلسلے میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز، اسلام آباد یونائٹیڈ اور ملتان سلطانز نے ڈرافٹ سے پہلے ہی کھلاڑیوں کی ادلا بدلی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

اس دوران پی ایس ایل 9 کی اب تک کی سب سے بڑی ٹریڈ میں یونائٹیڈ نے حسن علی کے بدلے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔ جس کے بعد کنگز کے نئے کپتان کو لے کر سوشل میڈیا پر کئی افواہیں زیر گردش ہیں۔

پی ایس ایل 9: کراچی کنگز کی اب تک کی سب سے بڑی ٹریڈ، حسن علی اِن، عماد وسیم آؤٹ

انہی میں سے ایک نام پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور ملتان سلطانز سے کھیلنے والے شان مسعود کا ہے۔ شان مسعود اس وقت کراچی کنگز کے کپتان بننے کیلئے فیورٹ دکھائے دے رہے ہیں۔

کراچی کنگز کے آفیشل اکاونٹ پر حال ہی میں شان مسعود سے متعلق کی گئی ٹویٹ نے شائقین کو مزید امید دلا دی ہے۔


متعلقہ خبریں