پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں کراچی کنگز نے کپتان عماد وسیم کے بدلے اسلام آباد یونائٹیڈ کے حسن علی کو ٹریڈ کرلیا۔
فروری سے شروع ہونے والی پاکستان کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ کا جوش و خروش عروج پر ہے۔ ٹورنامنٹ سے قبل کھلاڑیوں کی ادلا بدلی کا سلسلہ بھی جاری ہے، پی ایس ایل 9 کا پلیئر ڈرافٹ 13 دسمبر کو ہوگا۔
پی ایس ایل، نسیم شاہ ہاٹ فیورٹ بن گئے
اس حوالے سے اب تک ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کی سب سے بڑی ٹریڈ سامنے آئی ہے۔ کراچی کنگز نے پی ایس ایل 2020 میں ٹیم کو چیمپیئنز بنانے والے کپتان عماد وسیم کو الوداع کہہ دیا ہے۔
عماد وسیم کی جگہ ٹیم میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے گیند باز حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ حسن علی اس سے قبل پشاور زلمی کی طرف سے بھی کھیل چکے ہیں۔
🔄 𝗦𝗵𝘂𝗳𝗳𝗹𝗶𝗻𝗴 𝘁𝗵𝗲 𝗰𝗮𝗿𝗱𝘀!
Our bowling lineup gets a boost with the addition of @RealHa55an as @simadwasim moves to @IsbUnited 🤝#YehHaiKarachi | #KingsSquad | #HBLPSLDraft pic.twitter.com/2rbrVTgrzX
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) November 29, 2023
دوسری طرف کراچی کنگز کے اسٹار باؤلر محمد عامر کا بھی کوئٹہ گلیڈیئٹرز میں جانے کا امکان ہے۔ اگر ایسا ہوا تو کنگز کو کوئٹہ گلیڈیئٹرز سے کسی کھلاڑی کو ٹریڈ کرنا ہوگا۔