اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی بڑی کامیابی


جنیوا: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی پیش کی گئیں 4 قراردادیں منظور کر لی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی گئیں قراردادیں جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے اور عالمی سلامتی کو تقویت دینے کے حوالے سے تھیں۔

منظور کردہ 4 قراردادوں میں سے 2 قراردادوں کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا جبکہ دیگر 2 قراردادوں کو اکثریت کی حمایت حاصل رہی۔ جو پاکستان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک بڑی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کا اسرائیل سے شہریوں کا قتل عام بند کرنے کا مطالبہ

قراردادوں کی منظوری علاقائی امن اور عالمی استحکام کو فروغ دینے اور سیکیورٹی کے دیگر اہم مسائل پر پاکستان کے مؤقف کے لیے عالمی برادری کی وسیع حمایت کی عکاسی کرتی ہے۔ منظور کردہ قراردادوں میں سے 2 تخفیف جوہری اسلحہ اور علاقائی و ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق تھیں جنہیں متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔

قراردادوں کی مخالفت کرنے والوں میں بھارت سرفہرست رہا۔


متعلقہ خبریں