اقوام متحدہ کا اسرائیل سے شہریوں کا قتل عام بند کرنے کا مطالبہ

فوٹو: فائل


نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل سے فلسطین کے شہریوں کا قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل کے حملوں میں فلسطینی شہریوں کی اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین عالمی قوانین کا احترام کریں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی تباہ کن ہے اور دونوں جانب سے حملے بند کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: روس پر حملے کا سوچنے والے کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، روسی صدر

انتونیو گوتریس نے کہا کہ اسرائیلی فوج ہیلتھ ورکز، صحافیوں اور اقوام متحدہ کے اہلکاروں کا تحفظ کرے جبکہ غزہ میں ہنگامی بنیادوں پر امداد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ غزہ کے لوگوں کو بنیادی سہولیات سے محروم نہ رکھا جائے اور غزہ میں مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کی جائے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ غزہ میں ادویات، ایندھن اور خوراک وسیع پیمانے پر پہنچائی جائے۔


متعلقہ خبریں