حکومت نے کورونا سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں


حکومت نے کورونا سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لی ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حج درخواستیں جمع کرانے کے لیے کورونا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

مختلف بینک حج درخواستوں کے ساتھ کورونا سرٹیفکیٹ مانگ رہے ہیں جو ضروری نہیں۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ حج روانگی سے پہلے سعودی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں نئی ایڈوائزری جاری کریں گے۔

حج کیلئے کورونا ویکسین کی شرط ختم

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں داخلے کے لیے کورونا سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی، نہ ہی پاکستان آنے والوں کو کورونا نیگٹو ٹیسٹ رپورٹ دینے کی ضرورت ہے۔

سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں کیا گیا، این سی او سی کے مطابق ایئرپورٹس اور پوائنٹس آف اینٹری پر 2 فیصد کورونا ٹیسٹنگ بھی ختم کر دی گئی۔


متعلقہ خبریں