امریکہ میں قتل کی سازش کے معاملے پر بھارتی تحقیقات کے منتظر ہیں، میتھیو ملر

methio millar

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکہ میں قتل کی سازش کے معاملے پر بھارتی تحقیقات کے منتظر ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں بھارتی سکھ رہنما پر حملے کی سازش سے متعلق پوچھے گئے سوالات پر کہا کہ بھارت کو واضح کیا ہے کہ امریکہ معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹونی بلنکن نے بھارتی وزیر خارجہ سے معاملہ اٹھایا ہے اور بھارتی تحقیقات کے منتظر ہیں۔ امریکی محکمہ انصاف کی مکمل تحقیقات تک معاملے پر مزید بات کرنا مناسب نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نائیجیریا: فوج نے غلطی سے اپنے ہی شہریوں پر ڈرون گرا دیا، 85 افراد جاں بحق

میتھیو ملر نے کہا کہ فردجرم میں شامل معلومات سے آگے مزید بات کرنا مناسب نہیں ہے اور امریکہ میں قتل کی سازش کے معاملے پر بھارتی تحقیقات کے منتظر ہیں۔

انہوں نے بھارت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کینیڈا میں قتل ہونے والے سکھ رہنما کی تحقیقات میں تعاون کرے۔


متعلقہ خبریں