پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر16 فیصد کی کمی

پٹرولیم مصنوعات

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

او سی اے سی اور ٹاپ لائن سکیورٹیز کے مطابق جولائی سے نومبر 2023ء کی مدت میں ملک میں 6450000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16 فیصد کم ہے۔

گراوٹ کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید سستا ہو گیا

گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 5,418,000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

نومبر میں 1373000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 11 فیصد کم ہےگذشتہ سال نومبر میں ملک میں 1545000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

ایف بی آر کی 145 اداروں کو ریڈار سسٹم میں اقتصادی معلومات شئیر کرنے کی ہدایت

اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 482000 ٹن فرنس آئل، 2646000 ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل، 2997000 ٹن پٹرول اور 324000 ٹن دیگر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت دیکھنے میں آئی ہیں۔


متعلقہ خبریں