ایف بی آر کی 145 اداروں کو ریڈار سسٹم میں اقتصادی معلومات شئیر کرنے کی ہدایت

fbr

اسلام آباد(شہزاد پراچہ) فیڈرل بورڈ آف ریوینو نے 145 سرکاری اور نجی اداروں کو 15 جنوری 2024 تک نئے ریڈارسسٹم پر ساری معاشی لین دین کی معلومات شئیر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے 145 سرکاری اور نجی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ معاشی لین دین سے متعلق معلومات ریڈار سسٹم پر اپ ڈیٹ کرے۔

RADAR سسٹم ایک IT پلیٹ فارم ہے جو ایف بی آر اور اداروں کے مابین حقیقی وقت میں معلومات شئیر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے

اداروں میں اسٹیٹ بنک اف پاکستان، کنڑولر جنرل اکاونٹس، وزارت خزانہ، ایوی ایشن ڈویژن، ایف ڈبلیو او، وزارت خارجہ، وزارت پٹرولیم، وزارت توانائی، اکنامک افئیر ڈویژن اور دیگر شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں