نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے جرمانوں میں بھاری اضافہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوورسپیڈنگ، ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے اور ایچ آئی ڈی لائٹس استعمال کرنے سمیت دیگر قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں کی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی انڈرگریجوایٹ پالیسی ، مطالعہ پاکستان کالازمی مضمون ختم
مذکورہ خلاف ورزیوں کے جرمانے میں 300روپے سے 2ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اب موٹر سائیکل پر خطرناک کرتب دکھانے والوں کو 5ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا، جو اس سے قبل صرف300روپے تھا۔
ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کو 1ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا جو اس سے پہلے صرف 200روپے تھا۔
9مئی واقعات ،پی ٹی آئی کے 8رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
اوورسپیڈنگ کے مرتکب موٹرسائیکل سواروں کو اب 1500روپے ، کارسواروں کو 2500روپے، مسافر گاڑیوں کو 10ہزار روپے اور ایچ ٹی ویز کو 5ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔
اضافی جرمانوں کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہوگا۔