پشاور، نجی اسکول کے قریب دھماکہ، 7 افراد زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

ambulance

پشاور میں ورسک روڈ پر واقع نجی اسکول اور بینک کے قریب سڑک کنارے دھماکہ ہوا ہے جس میں 7 افراد زخمی جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق صبح کے وقت بابو گڑھی کے مقام پر دھماکے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

امریکہ اور کینیڈا کو ملانے والے پل پر دھماکہ

ریسکیو ٹیم کی جانب سے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی 3 ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیمیں متاثرہ جگہ روانہ کی گئی تھیں۔

اس حوالے سے ایس پی ورسک نے بتایا کہ زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دھماکے سے متعلق رپورٹ جلد فراہم کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں