انٹربینک میں ڈالر44پیسے سستا ہو گیا

Dollar Rates

پہلے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب  سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں  44 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

جس کے بعد امریکی کرنسی 284 روپے 97 پیسے سے کم ہو کر 284 روپے 53 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

انٹربینک میں ڈالر 20 پیسے سستا

آج صبح کاروبار کے آغاز پرانٹر بینک میں ڈالر 72 پیسے سستا ہونے کے بعد 284 روپے25 پیسے پر ٹریڈ کر رہاتھا۔


دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی 50 پیسے سستا ہو کر 285 روپے 50 پیسے کاہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری روزاختتام پر انٹربینک میں 20 پیسے سستا ہونے کے بعد 284 روپے 97 پیسے پر بند ہواتھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں