ایک ہفتے میں مہنگائی 1.39فیصد کم ہوگئی

bazar

ایک ہفتے میں مہنگائی 1.39فیصد کم ہوگئی،سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 22.32 فیصد پر آگئی۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے میں 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

موبائل فون کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی

ٹماٹر 13 روپے 83 پیسے ،آلو 3 روپے 68 پیسےفی کلو مہنگے ہوگئے،ایک ہفتے میں انڈے 11 روپے 16 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔

حالیہ ہفتے دال چنا 2 روپے 32 پیسے ،بیف 5 روپے 87 پیسے فی کلو مہنگا ہوا،ایک ہفتے میں اڑھائی کلو گھی کا ٹن 5 روپے 72 پیسے مہنگا ہوگیا۔مٹن، دال ماش دال مونگ بھی مہنگی ہوئی۔

ہفتہ وار بنیادوں پر 13 اشیاء سستی ہوئیں،پیاز 30 روپے 13 پیسے ،برائلرمرغی 79 روپے فی کلو سستی ہوئی،ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 82 روپے 41 پیسے سستا ہوا۔

ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے موسلا دھاربارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

کیلے 3 روپے 48 پیسے فی درجن، لہسن 8 روپے 73 پیسے فی کلو سستا ہوا،حالیہ ہفتے چینی چاول گڑ دال مسور بھی سستی ہوئی ۔

ادارہ شماریات کے مطابق اہک ہفتے میں 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔


متعلقہ خبریں