شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

Shoaib Malik

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل رائونڈر شعیب ملک نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنے ایک ہزار چوکے لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔ انہوں نے آج قومی ٹی ٹوئنٹی میں سیالکوٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے راولپنڈی کے خلاف 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 84 رنز بناکر یہ سنگ میل عبور کیا۔

پی ایس ایل 9: کولن منرو نے خود کو رجسٹر کروالیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان یہ اعزاز اپنے نام کرنے والے دنیا کے 8ویں کھلاڑی ہیں ، انہوں نے 482 اننگز کھیل کر ایک ہزار چوکے لگائے ہیں۔

اس کے علاوہ شعیب ملک ٹی 20 کیرئیر کے 4 سو چھکے بھی لگانیوالے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

پی ایس ایل9،افتخار کے بعد نوجوان فاسٹ بولر بھی گلیڈی ایٹرز کو چھوڑ گئے

خیال رہے کہ سابق کپتان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کرنیوالے دنیا کے دوسرے بیٹر ہیں، ان سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے سنگ میل عبور کیا تھا۔


متعلقہ خبریں