اب صارفین بیک وقت واٹس ایپ اسٹیٹس فیس بُک اور انسٹاگرام پر شیئر کرسکیں گے


میٹا کی جانب سے واٹس ایپ صارفین کیلئے ایسا فیچر لانچ کیے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جس کے ذریعے اب صارفین بیک وقت میں واٹس ایپ سٹیٹس دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرسکیں گے۔

واٹس ایپ سے متعلق معلومات نشر کرنے والی ویب سائٹ ’ڈبلیو اے بیٹا انفو‘ کے مطابق واٹس ایپ صارفین کی آسانی کیلئے نیا فیچر متعارف کروانے جارہا ہے۔ اسفیچر کے ذریعے واٹس ایپ اسٹیٹس فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی شیئر ہوسکے گا۔

اب واٹس ایپ اکاؤنٹ سے ای میل کو بھی با آسانی لنک کیا جا سکے گا

ویب سائٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس نئے فیچر کی لانچنگ کے بعد صارفین ایک ہی اسٹیٹس کو 3 مختلف پلیٹ فارمز یعنی واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام پر ایک ساتھ شیئر کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کے اس فیچر کا اختیار خود صارفین کے پاس ہوگا کہ وہ اپنی مرضی سے انتخاب کریں کہ واٹس ایپ اسٹیٹس کن پلیٹ فارمز پر لگانا ہے۔ ساتھ  ہی صارفین یہ بھی فیصلہ کرسکیں گے کہ اسٹیٹس کون لوگ دیکھ سکیں گے۔


متعلقہ خبریں