سربراہ عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) ٹیڈ روس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ غزہ کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرنے کیلئے الفاظ تک نہیں مل رہے۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے 57 ویں روز سے جاری اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے باعث تباہ حال غزہ کے ایک اسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسپتال میں مریضوں کا علاج زمین پر کیا جا رہا ہے، مریض درد سے چیخ رہے ہیں۔
واضح طور پر غزہ میں جنگ بندی کی حامی ہوں ، جمائمہ
ٹیڈ روس ایڈہانوم کا کہنا تھا کہ جنوبی غزہ میں انصر اسپتال کے حالات ناقص سے بھی بدتر ہیں اور اسپتال میں گنجائش سے تین گنا زائد مریض موجود ہیں۔ اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ کے اسپتالوں کی صورتحال ‘ناقابل تصور’ ہے۔
خیال رہے کہ غزہ میں 7 روزہ عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد 2 دن کے اندر 300 سے زائد فلسطینی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوچکے ہیں۔ شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 200 سے تجاوز کرچکی ہے۔
نیتن یاہو کا فوج کو پوری شدت سے غزہ پر حملے کا حکم
اسرائیلی وحشیانہ بمباری اور حملوں کے نتیجے میں 5 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں آدھی سے زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔