ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ

ڈالر

اسلام آباد: ملک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ملک میں ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر 40 پیسے سستا ہوا جس کے بعد ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 285.37 روپے سے کم ہوکر 284.97 روپے پر آ گیا۔

ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے سستا ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286.50 روپے سے کم ہو کر 286 روپے کا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، سعودی عرب جی سی سی فری ٹریڈ معاہدہ کو کرنے میں پرامید

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں دیگر ممالک کی کرنسی میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔ اوپن مارکیٹ میں یورو ایک روپے کم ہو کر 311 کا ہو گیا جبکہ برطانوی پاؤنڈ 2 روپے مہنگا ہو کر 360 پر پہنچ گیا۔

سعودی ریال میں بھی کمی ہوئی اور سعودی ریال 10 پیسے کی کمی کے بعد 76.20 روپے کا ہو گیا۔


متعلقہ خبریں