جرمنی میں شدید برفباری، معمولات زندگی متاثر، سینکڑوں پروازیں منسوخ


برلن: جرمنی میں شدید برفباری کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو گئے جبکہ 700 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی جرمنی میں شدید برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہو گئے ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ روک دی گئی ہے۔

برفباری کے باعث میونخ ایئرپورٹ پر 700 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے علاوہ ٹرین سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کا فوج کو پوری شدت سے غزہ پر حملے کا حکم

حکام کے مطابق میونخ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کو لوگوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ لمبے روٹ پر جانے والی ٹرینوں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے اور مزید 2 روز تک سروس معطل رہنے کا امکان ہے۔

سرکاری حکام نے شدید برفباری کے باعث شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے باہر نکلنے اور بلا ضرورت سفر سے بھی روک دیا ہے۔


متعلقہ خبریں