پاکستان سٹاک مارکیٹ کا نومبرمیں بہترین کارگردگی کامظاہرہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان سٹاک مارکیٹ نے ماہ نومبرمیں بہترین کارگردگی کامظاہرہ کیاہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مارچ 2009 کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج نے نومبر 2023 میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیاہے اورمہینہ کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈکس نے 60 ہزارکی نئی نفسیاتی حد کامیابی سے عبورکرلی ۔

بیان دانیال عزیز کے گلے پڑ گیا ، شوکاز نوٹس جاری، 7 روز میں جواب طلب

نومبرکے دوران کے ایس ای 100 انڈکس میں مجموعی طور پر 8611 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، نومبر میں کے ایس ای 100 انڈکس میں اضافہ کی ماہانہ شرح 16.6 فیصد رہی جو مارچ 2009 کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

ماہ نومبر میں یومیہ اوسطا654.5 ملین حصص کا کاروبار ہوا جس کی یومیہ اوسطاً قدر 73.3 ملین ڈالر رہی۔

پاکستانی کرکٹرز کیساتھ سڈنی ایئرپورٹ پر ناروا سلوک، ویڈیو وائرل ہوگئی

نومبرکے دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 30.5 ملین ڈالر مالیت کے حصص کی خریداری کی۔

بیرونی سرمایہ کاروں نے بینکوں کے 10.2 ملین ڈالر، پاور 8.1 ملین ڈالر، فرٹیلائزر6.5 ملین ڈالر، سیمنٹ 6.4 ملین ڈالر اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے 5.8 ملین ڈالر مالیت کے حصص کی خریداری کی۔


متعلقہ خبریں