دو پی آئی اے طیاروں کی پارکنگ پر 4 ارب روپے سے زائد خرچ، آڈٹ رپورٹ

پی آئی اے pia

(محمد ظریف) قومی ایئرلائن کے 2 طیاروں کا بیرون ملک پارکنگ کا خرچہ 4ارب روپے سے تجاوز کرگیا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے2لیزنگ طیارے ستمبر 2021 سے جکارتہ ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایئرپورٹ پر ایک ماہ کی پارکنگ فیس 6لاکھ امریکی ڈالر ہے،26ماہ کی فیس 4ارب 38کروڑ80لاکھ روپے بنتی ہے۔

پی آئی اے کارپوریشن کی نجکاری کے لیے مالیاتی خدمات کے معاہدے پر دستخط ہو گئے

طیاروں کی نگرانی کی مد میں افسران بیرون ملک دورے اور مراعات بھی حاصل کرتے رہے۔

لیزنگ کمپنی کے ساتھ تنازعے کے باعث پی آئی اے کے 2 طیارے جکارتہ ایئرپورٹ پر کھڑے ہیں، آڈیٹر کی جانب سے اس معاملے کو انتظامیہ کی غفلت قرار دیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ لیزنگ کمپنی کے ساتھ معاملات حل کرلیے گئے ہیں،جہاز جلد پاکستان واپس آجائیں گے۔


متعلقہ خبریں