بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی ، عمر ایوب جنرل سیکرٹری منتخب

PTI

 بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور عمر ایوب جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں  چیئرمین کیلئے بیرسٹر گوہر علی خان کے علاوہ کسی اور نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔ چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی نے الیکشن کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ: پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور تحریک انصاف خیبرپختونخوا، یاسمین راشد پنجاب کی صدر منتخب ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ منیر احمد بلوچ بلوچستان، جبکہ حلیم عادل شیخ سندھ کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

پولیس کی طرف سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے سکیورٹی دینے کا اعلان کیا گیا تھا اور ایس ایس پی آپریشنز نے خود سکیورٹی کی نگرانی کی۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ لیگل ٹیم دیکھ رہی ہے، اسد قیصر

پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر کی درخواست کے بعد الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور آئی جی خیبر پختونخوا کو سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی تھی۔


متعلقہ خبریں