انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ: پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ترجمان بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ پارٹی انتخابات سے متعلق لائحہ عمل چیئرمین کی ہدایات کی روشنی میں کور کمیٹی طے کرے گی۔ بلے کا نشان پی ٹی آئی کے پاس ہی رہے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کو کوئی مائنس نہیں کرسکتا۔

بلے کا نشان برقرار ، تحریک انصاف کو 20 دن میں دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانیکا حکم

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حامد خان کا کہنا تھا کہ اس وقت پارٹی لیڈر شپ اور کارکن جیل میں ہیں یا روپوش ہیں۔ اِن حالات میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانا مشکل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی الیکشن لڑانے پر غور کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو دھاندلی کے ذریعے لایا گیا، نواز شریف

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے تحریک انصاف کو 20 دن میں دوبارہ انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ تحریک انصاف شفاف انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہی ہے، پی ٹی آئی 7 دن میں انٹرا پارٹی الیکشن کی رپورٹ جمع کرائے۔


متعلقہ خبریں