قیمت کے تعین کا تنازع حل، پولٹری تنظیموں کی ہڑتال ختم

chicken, poultry

پولٹری سے وابستہ تنظیموں نے اپنے مطالبات تسلیم ہونے پر ہڑتال ختم کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ اور پولٹری تنظیموں کے مابین مذاکرات میں چکن کی قیمتوں کے تعین کی کا تنازع حل ہو گیا۔

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں نئی تاریخ رقم

کمشنر راولپنڈی نے رواں سال 22 جولائی کو جاری کردہ نوٹیفکیشن بحال کر دیا جس کے تحت برائلر فارم ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری نرخوں پر آڑھتی اور سپلائرز 25 روپے فی کلو اضافی ریٹ مقرر کر سکیں گے جبکہ پر چون فروش اس پر مزید 20 روپے فی کلو منافع حاصل کر سکیں گے ۔

قبل ازیں پنجاب حکومت نے مرغی کی یکساں قیمت کی پالیسی نافذ کی تھی۔ ہڑتال ختم ہونے کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن سمیت آزاد کشمیر،
خیبر پختونخوا اور شمالی علاقہ جات کو مرغی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں