چین کا پاکستان کو آسمانی بجلی گرنے کی پیشگی اطلاع دینے والے موسمیاتی ڈیٹیکٹرز کا تحفہ

rain

پاکستان کو چین نے آسمانی بجلی گرنے کی پیشگی اطلاع دینے والے موسمیاتی ڈیٹیکٹرز کا تحفہ دے دیا۔

اس سے ملک بھر میں جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے گا، خصوصاً تھرپارکر جیسے علاقے میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے گا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحب زاد خان کا کہنا ہے کہ چین نے 10 لاکھ ڈالرز مالیت کے 25 موسمیاتی ڈیٹیکٹرز پاکستان کو بلا معاوضہ دیے ہیں۔

تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرگئی ،باپ بیٹا جاں بحق

یہ چینی آلات آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کی بروقت پیشگوئی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں موسمیاتی ڈیٹیکٹرز نصب کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین سے 14000 کلومیٹر رینج والا ریڈار بھی حاصل کر رہے ہیں،ان آلات کی وجہ سے قدرتی آفات کی بروقت نشاندہی کر سکیں گے۔


متعلقہ خبریں