بلوچستان ڈیرہ مراد جمالی سے آئی بچی کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔
اس ملاقات میں آرمی چیف نے بچی سے سوال کیا کہ آپ کا کون کمانے والا ہے اور کھانا پینا کیسے چل رہا ہے۔
جس پر بچی نے جواب دیا کہ کوئی کمانے والا نہیں، بھائی چھوٹے ہیں، سیلاب کے دوران ہمارا سب کچھ تباہ ہو گیا۔
اس موقع پر بچی نے آرمی چیف سے شکایت اور مدد طلب کرتے ہوئے کہا کہ وڈیرا ہماری زمینوں کی طرف پانی چھوڑ دیتا ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی رائل فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد کی ملاقات
جس پر آرمی چیف نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سینڈ میسج ٹو دیٹ وڈیرہ، کہ نہیں تو پانی کہیں اور چلا جائے گا۔
بچی نے کہا کہ وہ پھر پانی چھوڑ دے گا جس پر آرمی چیف نے کہا کہ اب وہ پانی نہیں چھوڑے گا اگراس نے ایسا کیا تو ہم اس کی زمینوں میں پانی چھوڑ دیں گے۔
آرمی چیف نے بچی سے کہا کہ آپ بالکل پریشان نہ ہونا اور ماما کو سلام دینا، پاک فوج آپ کے ساتھ کھڑی رہے گی جب تک آپ اور آپ کے بھائی بڑے نہیں ہو جاتے۔
"سینڈ میسج ٹو دیٹ وڈیرا "، بلوچستان سے آئی بچی کی آرمی چیف کو مدد کی اپیل، آرمی چیف کا بچی سے مکالمہ،ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل
براہ راست نشریات : https://t.co/Iqom7XF9la pic.twitter.com/YfBEVArxpk
— HUM News (@humnewspakistan) November 30, 2023