دوران پرواز میاں بیوی میں جھگڑا، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ


نئی دہلی: سوئٹزرلینڈ سے بینکاک جانے والی پرواز میں میاں بیوی لڑے پڑے جس کے باعث طیارے کو بھارتی دارالحکومت میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمن ایئرلائن کا مسافر طیارہ جو سوئٹزر لینڈ سے بینکاک کی طرف جا رہا تھا اسے نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔

طیارے نے نئی دہلی میں ہنگامی لینڈنگ سے قبل پاکستان میں اترنے کی اجازت مانگی تھی لیکن طیارے کو لینڈنگ کی اجازت نہیں ملی جس کے باعث طیارے کو نئی دہلی میں لینڈنگ کرنا پڑی۔

یہ بھی پڑھیں: بابا وانگا کی 2024 سے متعلق اہم پیشگوئیاں سامنے آگئیں

طیارے نے لینڈنگ کے بعد جھگڑنے والے دونوں مسافر میاں بیوی کو جہاز سے اتار دیا۔ میاں بیوی نے طیارے کے عملے سے معافی بھی مانگی لیکن عملے نے طیارے میں دوبارہ سوار کرنے سے معذرت کر لی۔

طیارہ میاں بیوی کو اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے حوالے کر کے اپنی منزل مقصود کی جانب روانہ ہو گیا۔ طیارے سے اتارے گئے میاں بیوی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم انڈین ایوی ایشن کے حکام نے مسافر میاں بیوی کے حوالے سے جرمنی کے سفارت خانے سے رابطہ کیا۔


متعلقہ خبریں