ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اللہ نے ہمیں سرخرو کیا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جے یو آئی نے سوشل میڈیا پر اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہمارے خلاف میڈیا پر بے بنیاد اور جھوٹی باتیں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اللہ نے ہمیں سرخرو کیا اور ہم نے کبھی بھی دفاعی پوزیشن اختیار نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا انتخابات میں تاخیر کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کیخلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کیا ملا ان کو یہ سب کر کے؟ کیا جمعیت کی ترقی اور مقبولیت کا سفر رک گیا ؟


متعلقہ خبریں