بھارت کو ورلڈ کپ میں شکست، غصہ کشمیریوں پر نکالنا شروع کر دیا

india

بھارت نے ورلڈ کپ کے فائنل میں بدترین شکست کا غصہ مقبوضہ کشمیر کے طلبا پر نکالنا شروع کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کو ورلڈ کپ 2023 میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست اب تک ہضم نہ ہو سکی۔ مقبوضہ کشمیر کی ایگریکلچرل یونیورسٹی کے ایک بھارتی طالبعلم نے 7 مسلمان طلبا کے خلاف پولیس کو مقدمہ درج کرا دیا۔

کشمیری طلبا کے خلاف درج کرائے گئے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا کہ مذکورہ 7 مسلمان طلبا نے ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر خوشی کا اظہار کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے تھے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ کشمیری طلبا کی اس حرکت سے یونیورسٹی میں اشتعال پھیلا اور ہندؤ طلبا میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی جو کسی کشیدگی کا باعث بھی بن سکتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے غزہ کیلئے 54 ہزار پاؤنڈ امداد بھیج دی، پینٹاگون

پولیس نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے کئی روز بعد 7 مسلمان طلبا کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب مسلم طلبا کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے بھارتی سیکیورٹی فورسز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ طلبا کو صرف مسلمان اور کشمیری ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں