عالمی ادارہ صحت کو غزہ میں صحت سے متعلق تشویش

فائل فوٹو


جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے نتیجے میں وہاں کی آبادی کو بمباری سے زیادہ بیماریوں سے موت کے خطرات لاحق ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ّڈبلیو ایچ او) کے ترجمان مارگریٹ ہیرس نے کہا ہے کہ اگر غزہ میں صحت کے نظام کو تیزی سے معمول پرنہ لایا جا سکا تو آبادی کو صحت کے حوالے سے شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم صحت کے اس نظام کو دوبارہ فعال نہ کر سکے تو ہم بمباری سے زیادہ لوگوں کو بیماری سے مرتے ہوئے دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں کورونا کے بعد ایک اور وبا پھوٹ پڑی

مارگریٹ ہیرس نے شمالی غزہ میں الشفا اسپتال کے منہدم ہونے کو ایک “المیہ” قرار دیا اور اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں اس کے طبی عملے کی حراست میں لینے پر تشویش کا اظہار کیا۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے نفاذ اور پٹی میں امداد کے داخلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے “صحیح سمت میں ایک قدم” قرار دیا۔


متعلقہ خبریں