مستحکم کرنسی ہی میں ملک کی معاشی ترقی کا راز ہے، سینیٹر اسحاق ڈار

ishaq dar

مستحکم کرنسی ہی میں ملک کی معاشی ترقی کا راز ہے، سینیٹر اسحاق ڈار


سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اسٹیٹ بینک انٹرسٹ ریٹ کو بڑھاتا ہے۔

سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی باتیں کی گئیں جس کا جواب ریکارڈ پر ہونا ضروری ہے۔

میں ڈی ویلووایشن کو مادر آف اکنامک ایول کہتا ہوں،ہمارے لمیٹڈ ریزروز ہیں،1998میں حالات کچھ اور تھے، پاکستان پر پابندیاں لگی ہوئی تھیں۔

نگران وزیراعظم کا دورہ متحدہ عرب امارات ،کئی معاہدوں پر دستخط

نواز شریف نے 5کے مقابلے میں 6ایٹمی دھماکے کیے ،نوازشریف نے دھماکے کر کے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا۔

اگر پاکستان ایٹمی قوت نہ ہوتی تو کیا ہمارا ہمسایہ ہمیں چھوڑتا؟ایٹمی قوت ہونے کی وجہ سے دشمن کی حملے کرنے کی ہمت نہیں ہوتی۔

ایٹمی دھماکے کیے تو بھارتی وزیراعظم چل کے پاکستان آیا،بات چیت آگے بڑھی تو کارگل کا پنگا لیا گیا۔نواز شریف نے5ارب ڈالرکو ٹھکرا کر ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔

پاکستان کی کرنسی 2017میں کافی مستحکم تھی،مضبوط کرنسی ہی ملکی ترقی کا ذریعہ ہے،بات کرنے سے پہلے فیکٹس کو دیکھ لیا کریں۔

غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں توسیع کا معاہد ہ طے

ہم جھوٹ سننے کے عادی ہو گئے ہیں ، فیکٹس کو ویریفائی نہیں کرتے۔جب ڈی ویلو ایشن ہوتی ہے تو ایکسپورٹ بڑھتی ہے۔

آج بھی پاکستان کی کرنسی انڈر ویلوڈ ہے ،پاکستان کی اکانومی تباہی کی وجہ ڈی ویلوایشن ہے ،16ماہ کا معاملہ اکانومی کا نہیں تھا، عالمی طاقتیں ملک کو ڈیفالٹ کرانا چاہتی تھیں۔

25سال سے میں اکانومی کو دیکھ رہا ہوں،ہم بینک آف برطانیہ نہیں،ہمارے پاس زرمبادلہ بہت محدود ہیں،ملک میں مافیا ہیں جو مشکل حالات پیدا کرتے ہیں۔

خود کو محسن نقوی کا رشتہ دار بتاکر وارڈنز کو دھمکانے والے گرفتار

90کی دہائی میں بھی دنیا ہمیں سزا دینا چاہتی تھی کہ کیوں ایٹمی دھماکے کیے،پنڈی کے ایک سیاستدان نے کہاڈالر 100پر لائیں، سیاست چھوڑ دوں گا،پھر ڈالر100 پر لایا،سب کے سامنے ہے۔

جب رواں سال نومبر میں چارج چھوڑا ڈالر روکا ہوا تھا،اسٹیٹ بینک کا ریکارڈ دیکھیں 2013اور 17 میں کتنی بار مداخلت تھی،پی ٹی آئی حکومت اپنا ریکارڈ بھی دیکھ لے، کتنی بار مداخلت کی۔


متعلقہ خبریں